0
Wednesday 27 Dec 2017 15:00

ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان میں غیر آئینی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مولانا غلام محمد فاضلی

ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان میں غیر آئینی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مولانا غلام محمد فاضلی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ضلع ملیر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا غلام محمد فاضلی نے ضلعی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نہ صرف ٹیکس سے مثتثنیٰ ہے بلکہ حکومت پابند ہے کہ وہاں 28 بنیادی ضرورت کی اشیاء پر عوام کو سبسڈی دے، اس وقت تک کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہ ہو جائے اور اس خطے کو کوئی آئنی حیثیت مل جائے، مگر افسوس کہ عوام گلگت بلتستان کی نہ صرف سبسڈیز ایک کے بعد ایک ختم کر دی گئیں بلکہ اُن کے اُوپر ٹیکسز کا بوجھ بھی ڈال دیا گیا۔ مولانا غلام محمد فاضلی نے کہا کہ گلگت بلتستان کو جب حقوق دینے کی بات ہو تو اقوام متحدہ کی قراردادیں اور مسئلہ کشمیر آڑے آجاتی ہیں مگر حقوق غصب کرتے ہوئے ان کو کوئی عار محسوس نہیں ہوتی، کئی دن سخت سردی میں احتجاج کے باوجود عوام گلگت بلتستان کی کوئی شنوائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، مجلس وحدت مسلمین کا ہر کارکن گلگت بلتستان کی عوام کےساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، گلگت بلتستان میں جاری احتجاجی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 692866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش