QR CodeQR Code

بھٹو ازم زندہ ہے اور ہمیشہ عوام کے دلوں پر راج کرتا رہے گا، سہیل انور سیال

27 Dec 2017 15:22

ایک بیان میں صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھٹو خاندان نے پاکستان کی سالمیت، بقاء، ترقی اور خوشحالی کو اپنا مشن بنایا اور بجائے گھٹنے ٹیکنے یا پیچھے ہٹنے کے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ملک دشمنوں سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں تک کی پروا نہ کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے بینظیر بھٹو کی اس ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی بھٹو ازم زندہ ہے اور ہمیشہ والفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی فکر سوچ اور فلسفہ سیاست کو مشعل راہ بناکر عوام کے دلوں پر راج کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کی پاکستان کے لئے قربانیاں ناقابل فراموش اور بے مثال ہیں، اس خاندان نے پاکستان کی سالمیت، بقاء، ترقی اور خوشحالی کو اپنا مشن بنایا اور بجائے گھٹنے ٹیکنے یا پیچھے ہٹنے کے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ملک دشمنوں سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں تک کی پروا نہ کی۔ سہیل انور خان سیال کا کہنا تھا کہ پی پی پی آج شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک متحد قوت بن چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 692870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/692870/بھٹو-ازم-زندہ-ہے-اور-ہمیشہ-عوام-کے-دلوں-پر-راج-کرتا-رہے-گا-سہیل-انور-سیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org