0
Wednesday 27 Dec 2017 23:50

دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، شاہد غوری

دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، شاہد غوری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنماء محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، پاک فوج دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے، ملک کے عوام ملک سے دہشتگردی اور کرپشن کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں، سانحہ نشترپارک کے دہشتگردوں انجام تک پہنچانے کیلئے حکومت مثبت کردار ادا کرے، 6 جنوری کو نشترپارک میں حکومت کی ناقص پالیسیوں سے عوام کو آگاہ کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہد غوری نے کہا کہ پاکستان کی پالیسیاں دہشتگردی ختم اور پوری دنیا کو امن و تحفظ دیتی ہے، پاکستان کی مثبت پالیسیوں کے سبب خطے سے دہشتگردی کمزور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور پائیدار امن پسند نہیں آرہا، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی دہشتگردی پر خاموش نہیں رہ سکتے، حکومت نے بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کیا تو بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد نے دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کو نکیل ڈال دی ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت و خوف کی فضاء کا خاتمہ کرنے کا سہرا پاک فوج کو جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 692981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش