QR CodeQR Code

جو کراچی کو بند کرتے تھے آج ان کے گھروں پر تالے لگے ہیں، گورنر سندھ

28 Dec 2017 03:41

نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری ووٹ سے تبدیلی لاسکتے ہیں، لاہور میں رات 12 بجے یورپی ممالک کی طرح صفائی ہوتی ہے، کراچی میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا؟ ہم شہر کا درد سمجھتے ہیں جلد ہی شہریوں کو ہر مسئلے سے نجات دلوا دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں کسی کو ڈرخوف نہیں، جو شہر کو بند کرتے تھے آج ان کے گھروں پر تالے لگے ہیں۔ کراچی میں ایک نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مسائل کی وجہ سے کراچی بہت پیچھے رہ گیا ہے، شہر کی معاشی ترقی کے لئے کوششیں کررہے ہیں، نواز شریف نے تمام جماعتوں کی رائے سے کراچی آپریشن کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری ووٹ سے تبدیلی لاسکتے ہیں۔ محمد زبیر کہتے ہیں کہ لاہور میں رات 12 بجے یورپی ممالک کی طرح صفائی ہوتی ہے، کراچی میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا؟ ہم شہر کا درد سمجھتے ہیں جلد ہی شہریوں کو ہر مسئلے سے نجات دلوا دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 693029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/693029/جو-کراچی-کو-بند-کرتے-تھے-آج-ان-کے-گھروں-پر-تالے-لگے-ہیں-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org