0
Thursday 28 Dec 2017 03:41

جو کراچی کو بند کرتے تھے آج ان کے گھروں پر تالے لگے ہیں، گورنر سندھ

جو کراچی کو بند کرتے تھے آج ان کے گھروں پر تالے لگے ہیں، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں کسی کو ڈرخوف نہیں، جو شہر کو بند کرتے تھے آج ان کے گھروں پر تالے لگے ہیں۔ کراچی میں ایک نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مسائل کی وجہ سے کراچی بہت پیچھے رہ گیا ہے، شہر کی معاشی ترقی کے لئے کوششیں کررہے ہیں، نواز شریف نے تمام جماعتوں کی رائے سے کراچی آپریشن کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری ووٹ سے تبدیلی لاسکتے ہیں۔ محمد زبیر کہتے ہیں کہ لاہور میں رات 12 بجے یورپی ممالک کی طرح صفائی ہوتی ہے، کراچی میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا؟ ہم شہر کا درد سمجھتے ہیں جلد ہی شہریوں کو ہر مسئلے سے نجات دلوا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 693029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش