QR CodeQR Code

کابل، خبر ایجنسی اور شیعہ ثقافتی مرکز پر خودکش حملے، 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

28 Dec 2017 14:38

افغان میڈیا کے مطابق پہلا خودکش دھماکا کابل کے علاقے برچی میں واقعے خبر ایجنسی کے دفتر کے قریب ہوا جب کہ دوسرا دھماکا شیعہ ثقافتی مرکز کے دروازے پر کیا گیا۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے دونوں خودکش حملوں میں 40 افراد کے جاں بحق ہونے اور 50 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے 2 خودکش حملوں میں 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کابل جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب دو خودکش حملے ہوئے۔ افغان میڈیا کے مطابق پہلا خودکش دھماکا کابل کے علاقے برچی میں واقعے خبر ایجنسی کے دفتر کے قریب ہوا جب کہ دوسرا دھماکا شیعہ ثقافتی مرکز کے دروازے پر کیا گیا۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے دونوں خودکش حملوں میں 40 افراد کے جاں بحق ہونے اور 50 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، بچے اور صحافی بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق علاقے میں تیسرے دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔


خبر کا کوڈ: 693114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/693114/کابل-خبر-ایجنسی-اور-شیعہ-ثقافتی-مرکز-پر-خودکش-حملے-40-افراد-جاں-بحق-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org