0
Thursday 28 Dec 2017 14:43

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید پاک سر زمین پارٹی میں شامل

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید پاک سر زمین پارٹی میں شامل
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔ شیراز وحید سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 123 کورنگی سے ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے شیراز وحید کو خوش آمدید کہا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے نظریئے، بیانیے اور جدوجہد پر ایک مہر ہے، ہم کبھی اپنے دروازے بند نہیں کریں گے۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سب یک زبان ہوکر کہہ رہے ہیں سندھ کی آبادی 70 لاکھ کم کردی گئی ہے، کراچی اور حیدرآباد سے کم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہتے ہوئے پی پی شہر کو لوٹ سکتی ہے، اس طرح کی بدکردار قیادت رکھتے ہوئے ہی شہر کو لوٹا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے ایم کیو ایم پاکستان کو خیرباد کہتے ہوئے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے 14 دسمبر کو پارٹی چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔ فاروق ستار نے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین اور سلمان بلوچ جب کہ رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی، شیخ عبداللہ، خالد بن ولایت، ارتضیٰ خلیل، ندیم راضی، عبدالرزاق، عارف مسیح اور بلقیس مختیار کو الیکشن کمیشن سے نااہل کرنے کی استدعا کی۔
خبر کا کوڈ : 693115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش