QR CodeQR Code

بلاول بھٹو نے آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کی تجویز مسترد کر دی

28 Dec 2017 16:15

نوڈیرو میں ہونے والے اجلاس میں بڑے فیصلے کرلئے گئے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی الزام تراشیوں اور مسلم لیگ (ن) کے طرز سیاست کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مشاورتی بیٹھک میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات میں پارٹی ہر حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کی تجویز مسترد کر دی، الیکشن میں کسی سے اتحاد کیا جائے گا، نہ انتخابی نشان بدلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت نوڈیرو میں ہونے والے اجلاس میں بڑے فیصلے کرلئے گئے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے آئندہ انتخابات میں کسی بھی جماعت سے اتحاد کی تجویز مسترد کر دی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی الزام تراشیوں اور مسلم لیگ (ن) کے طرز سیاست کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مشاورتی بیٹھک میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات میں پارٹی ہر حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ مشاورتی اجلاس میں طے کی جانے والی نئی حکمت عملی کے مطابق پنجاب اور سندھ خصوصاً پنجاب میں سیاسی محاز گرم رکھا جائے گا۔ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ اب عمران خان کے الزامات برداشت نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے تمام رہنماؤں کو نئی پالیسی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 693122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/693122/بلاول-بھٹو-نے-آئندہ-عام-انتخابات-میں-کسی-بھی-سیاسی-جماعت-سے-اتحاد-کی-تجویز-مسترد-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org