0
Thursday 28 Dec 2017 17:49

شام میں داعش کو شکست دے دی گئی ہے اور اگلا ہدف النصرہ فرنٹ کو ختم کرنا ہے، روس

شام میں داعش کو شکست دے دی گئی ہے اور اگلا ہدف النصرہ فرنٹ کو ختم کرنا ہے، روس
اسلام ٹائمز۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شام میں شدت پسند گروپ داعش کو شکست دے دی گئی ہے اور اب ہمارا اگلا ہدف النصرہ فرنٹ کو ختم کرنا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام سمیت خطے میں امن کے لئے شدت پسند تنظیموں کا خاتمہ ناگزیر ہے، شام میں روسی فوج بھیجے جانے کا بڑا مقصد شدت پسند تنظیم داعش کو ختم کرنا تھا، جس میں روسی افواج کو کامیابی ملی ہے اور اب اگلا ہدف القاعدہ کی ذیلی شدت پسند تنظیم النصرہ کو ختم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ شام سے داعش کے خاتمے کے لیے روس بشار الاسد کی حمایت کررہا ہے اور شام نے روس کو اپنے دو فوجی اڈے مستقل بنیادوں پر دے دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 693132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش