QR CodeQR Code

ڈی آئی خان میں بیگناہ شیعہ افراد کی گرفتاریاں، علامہ ناصر عباس جعفری کی آمد متوقع

28 Dec 2017 18:56

ایم ڈبلیو ایم ڈی آئی خان کے ضلعی وفد سے ملاقات کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں شیعہ سنی فساد کی آڑ میں پُرامن شہریوں کو دن دھاڑے اغواء کرکے ہرزہ سرائی بند کی جائے، ہم کسی صورت غیر قانونی اقدامات برداشت نہیں کرینگے، حکومت فوری طور پر بیگناہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر مولانا سید غضنفر نقوی کی سربراہی میں ضلعی کابینہ نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے خصوصی ملاقات کی۔ ضلعی کابینہ نے ملاقات کے دوران ڈی آئی خان میں ملت تشیع کی ٹارگٹ کلنگ اور موجودہ صورتحال جس میں بے گناہ افراد کو اُٹھا کر جھوٹے مقدمات میں شامل کیا جا رہا ہے، کے حوالے سے آگاہ کیا۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع ہر انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان کی غیور عوام انتہائی پُرامن، فرقہ واریت سے نفرت کرنے والے، امن پسند اور اتحاد بین المسلمین کے داعی ہے۔ انہوں نے حکومت بالخصوص خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا کہ ڈی آئی خان میں شیعہ سنی فساد کی آڑ میں پُرامن شہریوں کو دن دھاڑے اغواء کرکے ہرزہ سرائی بند کی جائے، ہم کسی صورت غیر قانونی اقدامات برداشت نہیں کریں گے، حکومت فوری طور پر بے گناہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ڈی آئی خان دورے کی خصوصی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کرلی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 12 جنوری 2018ء بروز جمعہ ڈی آئی خان تشریف لائیں گے، جہاں وہ ضلعی انتظامیہ سے ملاقات اور جلسہ عام سے خصوصی خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 693139

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/693139/ڈی-آئی-خان-میں-بیگناہ-شیعہ-افراد-کی-گرفتاریاں-علامہ-ناصر-عباس-جعفری-آمد-متوقع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org