QR CodeQR Code

اسامہ کو مارنے سے جنگ کا جواز ختم ہو گیا، عمران خان

2 May 2011 13:36

اسلام ٹائمز:سربراہ تحریک انصاف نے سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسامہ بن لادن مارا گیا ہے تو امریکی جنگ کا جواز بھی ختم ہو گیا ہے


سکھر:اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اسامہ بن لادن مارا گیا ہے تو امریکی جنگ کا جواز ختم ہو گیا ہے۔ ق لیگ اور پی پی کے اتحاد پر کوئی حیرت نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ عناصر کے ساتھ کبھی اتحاد نہیں کرے گی۔ سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ حکومت اور فوج بس ڈرون حملوں کی مذمت کر رہے ہیں، ہم صرف چاہتے ہیں کہ حکومت ڈرون حملوں پر اپنا موقف واضح کرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالرز کے عوض ملک کی غیرت بیچ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پنجاب میں حکومت خطرے میں دیکھ کر مڈٹرم الیکشن کی یاد آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مفادات کی جنگ چل رہی ہے، جس کا کوئی کعبہ قبلہ نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 69314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/69314/اسامہ-کو-مارنے-سے-جنگ-کا-جواز-ختم-ہو-گیا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org