0
Thursday 28 Dec 2017 18:03

جہاد اسلامی فلسطین کیجانب سے اس جمعہ کو بھی احتجاجی مظاہروں کا اعلان

جہاد اسلامی فلسطین کیجانب سے اس جمعہ کو بھی احتجاجی مظاہروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ قدس اور مسجد اقصٰی کیساتھ اعلان حمایت کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں اور بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کریں۔ ادھر فلسطینی قیدیوں کی ایک تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ سال 2017ء میں چھ ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے مرکز کے ڈائریکٹر رافت حمدونہ نے اعلان کیا ہے کہ اب تک کی حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق صہیونی حکومت نے گرفتاریوں کی کارروائیوں اور راتوں کو چھاپوں اور تفتیش میں اضافہ کر دیا ہے۔ ویب سائٹ "فلسطین‌ الیوم" کی رپورٹ کے مطابق رافت حمدونہ کا مزید کہنا تھا کہ قیدیوں کے خصوصی اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق 2017ء میں 6400 فلسیطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے آج جمعرات کو کرانہ باختری کے شمال میں واقع گاوں "سالم" میں ایک فلسطینی جوان کو ایک دستی بم اپنے پاس رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس دستی بم کو ناکارہ بنانے کے لئے ایک ماہر کو بلا لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 693145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش