0
Thursday 28 Dec 2017 21:10

حکومت فیض آباد معاہدے پر عملدرآمد کروائے، اب قوم نکل آئی تو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا، علامہ خادم رضوی

حکومت فیض آباد معاہدے پر عملدرآمد کروائے، اب قوم نکل آئی تو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا، علامہ خادم رضوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری سے مختلف رہنماؤں نے مرکزی دفتر لاہور میں ملاقاتیں کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دھمکیاں دینے والے سن لیں وطن عزیز کے تحفظ کیلئے ساری قوم متحد اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، 4 جنوری کو شہدائے ختم نبوت کا چہلم لیاقت باغ راولپنڈی میں ہوگا، انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت معاہدے پر جلد عمل درآمد کرے، قوم پوچھ رہی ہے کہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیوں نہیں کیا جا رہا؟ اب لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو کنٹرول مشکل ہو جائیگا۔ علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری نے مزید کہا کہ 9 جنوری کو پی پی 20 چکوال میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک یارسول اللہ بھرپور حصہ لے رہی ہے اور ہمارے امیدوار ناصر عباس منہاس ایڈووکیٹ ہونگے جبکہ لودھراں ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ مرکزی ترجمان کے مطابق سینکڑوں علمائے کرام اور درجنوں گدی نشینوں نے ختم نبوت کیخلاف سازش کو ناکام بنانے پر تحریک لبیک یارسول اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ مریدین و عقیدت مندوں سمیت شہدائے ختم نبوت کے چہلم بمقام لیاقت باغ میں شامل ہونگے۔ دوسری طرف تحریک لبیک یارسول اللہ کے بانی پیر محمد افضل قادری نے پیر صاحب کھڑی شریف سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے، ان کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 693172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش