QR CodeQR Code

پشاور، تعلیمی اداروں، سرکاری گاڑیوں اور ہسپتالوں کی حدود میں تمباکو نوشی پر پابندی عائد

29 Dec 2017 14:11

ڈی جی ہیلتھ سروسز پشاور کیجانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں تعلیمی اداروں کے قریب واقع دکانوں کے مالکان کو بھی متنبہ کیا ہے کہ وہ سگریٹ کی فروخت سے اجتناب کریں، تعلیمی اداروں میں اساتذہ طلباء کو اس بات پر قائل کریں کہ تمباکو نوشی ایک قبیح فعل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی محکمہ صحت نے سرکاری گاڑیوں اور ہسپتالوں کی حدود میں تمباکو نوشی پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈی جی ہیلتھ سروسز پشاور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں تعلیمی اداروں کے قریب واقع دکانوں کے مالکان کو بھی متنبہ کیا ہے کہ وہ سگریٹ کی فروخت سے اجتناب کریں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ طلباء کو اس بات پر قائل کریں کہ تمباکو نوشی ایک قبیح فعل ہے، کیونکہ اس سے انسان مختلف خطرناک بیماریوں کا شکار ہوسکتا ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے جس کی سزا 1 لاکھ تک جرمانہ بھی ہوسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 693256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/693256/پشاور-تعلیمی-اداروں-سرکاری-گاڑیوں-اور-ہسپتالوں-کی-حدود-میں-تمباکو-نوشی-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org