QR CodeQR Code

وزیراعلٰی گلگت بلتستان خطے میں بدامنی پھیلانے سے باز رہیں، علامہ مبارک موسوی

29 Dec 2017 21:33

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عاقبت نااندیش وزیراعلٰی خطے کی سکیورٹی اور وحدت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوچکے ہیں، قومی سلامتی کے اداروں اور اعلٰی عدلیہ کو اس افسوسناک بیان پر نوٹس لینا چاہیئے، ہم وزیراعلٰی مولوی حفیظ کے بیان کو واپس لینے اور قوم سے معافی مانگنے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان مولوی حفیظ الرحمان کے فرقہ وارانہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہو صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک موسوی نے کہا ہے کہ مخصوص مکتب فکر اور مخصوص مائنڈ سیٹ کے مدرسے سے فارغ تحصیل مولوی حفیظ الرحمان وزیراعلٰی گلگت بلتستان ہمارے پُرامن خطے میں اپنی سوچ کے ذریعے علاقے کے امن کو تباہ کرنے سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پاکستان میں سب سے بڑی "را" کی سپانسر اور ایجنٹ جماعت ہے، وزیراعلٰی گلگت بلتستان "را" کے ایجنٹوں کو گلگت بلتستان میں نہیں شریف برادران کی شوگر ملز میں ڈھونڈیں، گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازش کیلئے وزیراعلٰی کو "را" ہی نے اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عاقبت نااندیش وزیراعلٰی خطے کی سکیورٹی اور وحدت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوچکے ہیں، قومی سلامتی کے اداروں اور اعلٰی عدلیہ کو اس افسوسناک بیان پر نوٹس لینا چاہیئے، ہم وزیراعلٰی مولوی حفیظ کے بیان کو واپس لینے اور قوم سے معافی مانگنے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 693332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/693332/وزیراعل-ی-گلگت-بلتستان-خطے-میں-بدامنی-پھیلانے-سے-باز-رہیں-علامہ-مبارک-موسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org