QR CodeQR Code

سنی شیعہ کوئی دین نہیں، ہمارا ایک ہی دین ہے جو اسلام ہے، طیب اردگان

30 Dec 2017 11:57

استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ مغربی میڈیا مجھے اور ترکی کو سنی مسلمان کے نام سے پکار رہا ہے، القدس کے مسئلے پر سربراہ کانفرنس میں بعض عرب ممالک کا رویہ افسوسناک تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنی شیعہ کوئی دین نہیں، ہمارا ایک ہی دین ہے جو اسلام ہے، مغربی ممالک مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ مغربی میڈیا مجھے اور ترکی کو سنی مسلمان کے نام سے پکار رہا ہے، دین میں تقسیم کی سازش سے بچنے کیلئے محتاط رہنا ضروری ہے، القدس کے مسئلے پر سربراہ کانفرنس میں بعض عرب ممالک کا رویہ افسوسناک تھا، بعض عرب ممالک نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 693467

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/693467/سنی-شیعہ-کوئی-دین-نہیں-ہمارا-ایک-ہی-ہے-جو-اسلام-طیب-اردگان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org