QR CodeQR Code

نوشہرہ میں اقامت کے تنازعہ پر 1 شخص قتل

30 Dec 2017 12:21

پولیس کیمطابق نماز کیلئے اقامت دینے کے دوران با آثر گھرانے سے تعلق رکھنے والے امتیاز خان اور انتظار خان نامی افراد جان گل کیساتھ الجھ پڑے اور کہا کہ تم نے آزان دی ہے اب اقامت تم نہیں کروگے، جسکے بعد ملزمان نے مسجد سے نکلتے ہی جان گل پر تشدد شروع کردیا اور پھر اس پر فائرنگ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نماز جمعہ کے دوران اقامت کرنے کے تنازعہ پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز علاقہ شیدو میں 33 سالہ جان گل نامی نوجوان نے مسجد میں آزان دی تھی، تاہم پھر نماز کیلئے اقامت دینے کے دوران با آثر گھرانے سے تعلق رکھنے والے امتیاز خان اور انتظار خان نامی افراد اس کے ساتھ الجھ پڑے اور کہا کہ تم نے آزان دی ہے اب اقامت تم نہیں کرو گے۔ پولیس کے مطابق نماز کی ادائیگی کے بعد امتیاز اور انتظار خان نے مسجد سے نکلتے ہی جان گل پر تشدد شروع کردیا اور پھر اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ اکوڑہ خٹک میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 693479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/693479/نوشہرہ-میں-اقامت-کے-تنازعہ-پر-1-شخص-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org