QR CodeQR Code

بھارت کے احتجاج پر فلسطین اتھارٹی نے اسلام آباد سے اپنا سفیر واپس بلالیا

30 Dec 2017 19:07

فلسطینی سفیر ولید ابوعلی نے گزشتہ روز لیاقت باغ راولپنڈی میں دفاع پاکستان کونسل کے جلسے میں شرکت کی تھی، اس پر بھارت نے فلسطین اتھارٹی سے احتجاج کیا اور معاملہ اٹھایا کہ نئی دلی نے اقوام متحدہ میں 10 روز قبل بیت القمدس کے معاملے پر فلسطین کا ساتھ دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں تعینات فلسطینی سفیر ولید ابوعلی کو لیاقت باغ راولپنڈی میں دفاع پاکستان کونسل کے جلسے میں شرکت مہنگی پڑ گئی۔ فلسطین اتھارٹی نے بھارت کے احتجاج پر اسلام آباد میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلایا۔ فلسطینی سفیر ابوعلی نے گزشتہ روز لیاقت باغ راولپنڈی میں دفاع پاکستان کونسل کے جلسے میں شرکت کی تھی، اس پر بھارت نے فلسطین اتھارٹی سے احتجاج کیا اور معاملہ اٹھایا کہ نئی دلی نے اقوام متحدہ میں 10 روز قبل بیت القمدس کے معاملے پر فلسطین کا ساتھ دیا تھا، لیکن فلسطین اتھارٹی کے سفیر نے بھارت مخالف حافظ سعید کی موجودگی میں دفاع پاکستان کونسل کے جلسے میں شرکت کی۔ فلسطین اتھارٹی نے سفیر کی جلسے میں شرکت پر معذرت کی اور اپنے سفیر کو اسلام آباد سے واپس بلالیا۔ رابطہ کرنے پر فلسطینی سفیر نے تبصرہ کرنے سےانکار کردیا۔


خبر کا کوڈ: 693581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/693581/بھارت-کے-احتجاج-پر-فلسطین-اتھارٹی-نے-اسلام-آباد-سے-اپنا-سفیر-واپس-بلالیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org