0
Sunday 31 Dec 2017 11:24

پشاور، نیو ائر نائٹ پر منچلوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پشاور، نیو ائر نائٹ پر منچلوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سال نو کی خوشی میں نیو ائر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، جبکہ سکیورٹی پلان بھی تشکیل دیدیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان نے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال، تمام ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے احکامات جاری کئے ہیں کہ نئے سال کی نیو ائر نائٹ پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر حساس مقامات پر پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر اضافی ناکہ بندیاں اور بھاری نفری تعینات کی جائے گی اور مشکوک اشخاض و گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور منچلے نوجوانوں کی جانب سے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیو ائیر نائٹ میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ سی سی پی او پشاور نے تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محفل موسیقی، نجی پارٹیاں، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی جیسے واقعات کے اطلاعات موصول ہوئے تو متعلقہ ایس ایچ او اس کا ذمہ دار ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 693710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش