QR CodeQR Code

سعودی عرب کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت نوازشریف جلا وطن ہو سکتے ہیں، رپورٹ

31 Dec 2017 14:47

مریم نواز نے برطانوی اخبارکی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جلا وطنیاں اب منتخب نمائندوں کا مقدرنہیں بنیں گی، بلکہ آمروں اور جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کا مقدر ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار دی ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت سابق وزیراعظم محمد نوازشریف جلا وطن ہو سکتے ہیں۔ اخبار کے مطابق سابق وزیراعظم پر دباؤ ڈال کر شہباز شریف کو سیاسی جانشین بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، جب کہ وہ عملی سیاست سے بھی دستبرداری کی حامی بھر چکے ہیں۔ برطانوی اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ سعودی ڈیل کے تحت نواز شریف کو باہر رہنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، اس طرح سے انہیں کرپشن کیسز سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے، نواز شریف کو باہر جانے کیلئے اجازت چاہئے اور اس کیلئے سعودی عرب میں معاملات طے پا سکتے ہیں۔ دوسری طرف مریم نواز نے برطانوی اخبار کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جلا وطنیاں اب منتخب نمائندوں کا مقدر نہیں بنیں گی، بلکہ آمروں اور جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کا مقدر ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 693756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/693756/سعودی-عرب-کی-ثالثی-میں-ہونے-والے-معاہدے-کے-تحت-نوازشریف-جلا-وطن-ہو-سکتے-ہیں-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org