0
Sunday 31 Dec 2017 20:41

سنی تحریک نے 5 جنوری کو تحفظ عقیدہ ختم نبوت(ص) و بیت المقدس ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا

سنی تحریک نے 5 جنوری کو تحفظ عقیدہ ختم نبوت(ص) و بیت المقدس ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما ڈاکٹر عمران کھوکھر نے کہا ہے کہ سنی تحریک نے تحفظ عقیدہ ختم نبوت (ص) کیلئے بے مثال قربانیاں دیں ہیں ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ختم نبوت(ص) قانون میں ترمیم کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت(ص) و بیت المقدس ٹرین مارچ کے انتظامات کے حوالہ سے درخواست دینے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 جنوری کا سورج قوم میں عقیدہ ختم نبوت و بیت المقدس کے تحفظ کی نئی امید لے کر طلوع ہوگا ہر فورم پر تحفظ عقیدہ ختم نبوت(ص) و بیت المقدس کیلئے آواز بلند کریں گے، ٹرین مارچ کا مقصد عوام میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت(ص) وبیت المقدس کیلئے شعور بیدار کرنا ہے، تحفظ عقیدہ ختم نبوت(ص) و بیت المقدس ٹرین مارچ کا آغاز 5 جنوری 2018 بروز جمعہ کو راولپنڈی اسٹیشن سے صبح 8 بجے ہوگا، راولپنڈی سے کراچی تک نکالے جانیوالے ٹرین مارچ کی قیادت سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کریں گے۔ ٹرین مارچ کا ہر اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا جائے گا ٹرین کے انتظامات کیلئے ریلوے حکام کو باقاعدہ درخواست دیدی گئی ہے، ٹرین مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامی کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جو مختلف شہروں میں اہم شخصیات کو شرکت کی دعوت بیش کریں گی۔ ٹرین مارچ کے اختتام پر نشتر پارک کراچی میں عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس منعقد ہو گی جس میں ملک بھر سے علماء و مشائخ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے جبکہ خصوصی خطاب سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 693834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش