QR CodeQR Code

آصف زرداری کی داتا دربار اور بی بی پاکدامن دربار پر حاضری، ملکی سلامتی کیلئے دعا

31 Dec 2017 21:54

آصف علی زرداری بحریہ ٹاؤن لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ بلاول ہاؤس سے روانہ ہوئے اور داتا دربار پہنچے، جہاں انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ سابق صدر نے بی بی پاکدامنؒ کے مزار پر پارٹی کے رہنماﺅں کے ہمراہ حاضری دیتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے لاہور میں داتا دربار اور بی بی پاک دامنؒ کے مزار پر حاضری دی ہے۔ آصف علی زرداری بحریہ ٹاؤن لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ بلاول ہاؤس سے روانہ ہوئے اور داتا دربار پہنچے، جہاں انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ سابق صدر نے بی بی پاکدامنؒ کے مزار پر پارٹی کے رہنماﺅں کے ہمراہ حاضری دیتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ سابق صدر سخت سکیورٹی قافلے کے ہمراہ داتا دربار پہنچے، محکمہ اوقاف کے منیجر نے ان کا استقبال کیا اور ان کو خصوصی دروازے کے ذریعے دربار کے اندر لے جایا گیا۔ ادھر دربار بی بی پاکدامن پر منیجر اوقاف نے استقبال کیا جبکہ پی پی رہنما عزیز الرحمان چن اور شاہ حسین قزلباش بھی آصف زرداری کے ہمراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 693838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/693838/آصف-زرداری-کی-داتا-دربار-اور-بی-پاکدامن-پر-حاضری-ملکی-سلامتی-کیلئے-دعا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org