0
Monday 1 Jan 2018 01:55

نواز شریف سے کوئی معاہدہ ہوا تو سعودی عرب کا وقار مجروح ہوگا، پیپلز پارٹی

نواز شریف سے کوئی معاہدہ ہوا تو سعودی عرب کا وقار مجروح ہوگا، پیپلز پارٹی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور سعودی حکومت کے درمیان معاہدے کی خبریں سننے میں آ رہی ہیں۔ ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی بھی معاہدہ کیا گیا تو اس سے سعودی عرب کا وقار مجروح ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے نواز شریف کی کوئی ڈیل نہیں ہونے دیں گے، انہیں ہر صورت مقدمات کا سامنا کرنا ہی پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 693856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش