0
Monday 1 Jan 2018 10:38

چمن میں 2 دھماکے، متعدد افراد زخمی

چمن میں 2 دھماکے، متعدد افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ مال روڈ پر یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق چمن کے مال روڈ پر زیر تعمیر عمارت کے قریب دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد جیسے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی تو دوسرا دھماکا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پہلا دھماکا اسپیشل برانچ کے دفتر کے قریب ہوا،جبکہ دوسرا دھماکا پولیس ناکے پر کیا گیا۔ دھماکوں کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ چند زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکار اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔ دوسری جانب دھماکوں کی جگہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے دھماکا خیز مواد ممکنہ طور پر تعمیراتی کام کے سامان میں چھپایا گیا تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کر دیا۔ دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا جبکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 693889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش