0
Monday 1 Jan 2018 11:17
منفی پروپیگنڈا قاتلوں کے کام نہیں آئیگا،بیگناہوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب دینا ہوگا

رانا ثناء اللہ نامزد قاتل اور نامور جھوٹا شخص ہے، خرم نواز گنڈاپور

رانا ثناء اللہ نامزد قاتل اور نامور جھوٹا شخص ہے، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نامزد قاتل اور نامور جھوٹا شخص ہے، وزیر لاقانون کا کم رقم کا الزام شرمناک، لغو اور قابل مذمت ہے، شریف برادران نے جھوٹ بولنے کیلئے رانا ثناء اللہ جیسے کئی مداری وزراء رکھے ہوئے ہیں جن کا کام ہی اپنے لٹیرے آقاؤں کیلئے دن رات جھوٹ بولنا ہے اور یہ اسی بات کی تنخواہ لیتے ہیں اور اسی کام کیلئے انہیں ریاستی عہدے دئیے گئے۔ انہوں نے پنجاب کے وزیر لاقانون کی ہرزہ سرائی کے ردعمل میں کہا کہ عوامی تحریک کی قیادت شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء اور جملہ کارکنان انمول ہیں، دنیا کی کوئی طاقت انہیں نہ خرید سکتی ہے نہ ڈرا سکتی ہے۔ یہ ان انمول قائدین ورثاء اور کارکنان کی استقامت کا ہی نتیجہ ہے کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک ہوئی اور شہباز حکومت کا قاتل چہرہ بے نقاب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ قاتلوں سے قصاص لینے کیلئے عدالت میں ضرور بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی الزام تراشی جھوٹ اور لغویات کو اول تا آخر مسترد کرتا ہوں، منفی پروپیگنڈا قاتلوں کے اب کام نہیں آئے گا، انہیں بے گناہ کارکنوں کے خون کے قطرے قطرے کا حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے جرائم کی فہرست پہلے ہی بڑی طویل ہے وہ ان کا جواب اور حساب دینے کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اور عوام نے شہباز شریف، رانا ثناء کو سانحے کا قاتل قرار دے دیا ہے، کامیاب اے پی سی کی وجہ سے قومی لٹیروں اور قاتلوں کے ہوش گم ہیں، انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اجرتی قاتل کے طور پر جانے اور پہچانے جاتے ہیں، اس کی اپنی پارٹی کے چودھری شیر علی بارہا اس کے کالے کرتوت اور قاتل چہرہ قوم کے سامنے ننگا کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 693893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش