0
Monday 1 Jan 2018 11:44

ہمارا مطالبہ رانا ثناء اللہ کا استعفٰی اور ناموس رسالتؐ ہے، کسی دھرنے کا حصہ نہیں بنیں گے، حمید الدین سیالوی

ہمارا مطالبہ رانا ثناء اللہ کا استعفٰی اور ناموس رسالتؐ ہے، کسی دھرنے کا حصہ نہیں بنیں گے، حمید الدین سیالوی
اسلام ٹائمز۔ آستانہ سیال شریف کے گدی نشین پیر حمید الدین سیالوی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے احتجاج اور دھرنے میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق تونسہ شریف میں آل پاکستان علماء و مشائخ کانفرنس ہوئی، جس کے ساتھ ساتھ ختم نبوت کے ایجنڈے پر مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔ کانفرنس میں پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 15 سے زائد مشائخ شریک ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ ہمارا موقف ختم نبوت اور ناموس رسالتؐ ہے، جس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا، دنیا کی کوئی طاقت مجھے نہیں ہلاسکتی اور کوئی دولت مجھے نہیں خرید سکتی۔ پیر حمید سیالوی نے طاہر القادری کے احتجاج میں شمولیت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی دھرنے میں شریک نہیں ہوں گا، میری تحریک محض ختم نبوت ہے اور کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، طاہرالقادری نے ہم سے کوئی رابطہ کیا نہ ہم ان کے دھرنے میں جائیں گے، میں نے رانا ثناء اللہ سے متعلق کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی، ہم نے نون لیگ کو مہلت نہیں دی، بلکہ انہوں نے ہم سے مہلت مانگی ہے۔ حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ رانا ثناء اللہ کا استعفٰی ہے اور تحریک ختم نبوت اور ناموس رسالت ہے، ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے اور نہ ہی سیاست کرنے نکلے ہیں، 9 جنوری کو سیال شریف میں فیصلہ کن کنونشن ہوگا، جس میں لاہور میں احتجاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 693900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش