QR CodeQR Code

ملتان، سوائن فلو بے قابو، محکمہ صحت کی تعلیمی ادارے 1 ہفتہ بند رکھنے کی تجویز

1 Jan 2018 15:41

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 9 کا تعلق ملتان ضلع سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت ضلع ملتان نے تعلیمی اداروں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کی تجویز دے دی ہے، محکمہ صحت نے ویڈیو لنک میٹنگ میں تجویز چیف سیکریٹری کو دی، ذرائع کے مطابق بچے سکول گئے تو وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، محکمہ صحت نے تجویز دی ہے کہ ملتان، خانیوال، وہاڑی اور مظفرگڑھ سمیت دیگر اضلاع میں تعلمی ادارے ایک ہفتہ بند رکھنا بہتر ہے، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 9 کا تعلق ملتان ضلع سے ہے، 2 ہفتوں کے دوران 39 مریض ہسپتال لائے گئے جن میں سے 24 کی رپورٹ مثبت آئی۔


خبر کا کوڈ: 693948

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/693948/ملتان-سوائن-فلو-بے-قابو-محکمہ-صحت-کی-تعلیمی-ادارے-1-ہفتہ-بند-رکھنے-تجویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org