0
Monday 1 Jan 2018 18:23

سنی تحریک کے رہنما کی سپیشل سیکرٹری داخلہ سے ملاقات، ختم نبوت ٹرین مارچ کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

سنی تحریک کے رہنما کی سپیشل سیکرٹری داخلہ سے ملاقات، ختم نبوت ٹرین مارچ کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے صوبائی رہنما ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر کی سپیشل سیکرٹری ہوم ڈاکٹر شعیب سے ملاقات، ٹرین مارچ کی روٹ اور سکیورٹی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈاکٹر عمران مصطفی نے سیکرٹری داخلہ کو بتایا کہ ٹرین مارچ کی سکیورٹی امور پر سنی تحریک کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے بھی سکیورٹی کے خواہشمند ہیں جس پر سپیشل سکرٹری داخلہ نے راولپنڈی تا کراچی ٹرین مارچ کو فول پروف سکیورٹی کی یقینی دہانی کروا دی۔ دریں اثناء سنی تحریک کے صوبائی صدر پنجاب محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ٹرین مارچ میں کسی بھی طرح کی کوئی حکومتی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، کارکنان ٹرین مارچ کی بھر پور تیاریاں کریں، ختم نبوت پر کسی بھی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، حکومت دھرنے کے شرکاء کو لالی پوپ دیکر سمجھتی ہے کہ معاملہ ختم ہو چکا جبکہ چوری کرنیوالوں کو سزا دیئے بغیر اصل حقائق منظر عام پر لائے بغیر مسلۂ ختم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ ظفرالحق کی رپورٹ میں کوئی ردوبدل کیا گیا یا فائلوں میں گم کرنے کی کوئی سازش کی گئی تو حکومت کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف راجہ ظفرالحق کی رپورٹ کو چھپا کر حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش مت کریں، اہلسنت کے جن راہنماؤں سے دھرنوں کے دوران حکومت نے جو تحریری یا غیر تحریری معاہدے کئے ہیں ان کو فوری طور پر پورا کرے۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ٹرین مارچ کا مقصد عوام الناس میں شعور بیدار کرنا ہے کہ کس طرح قادیانی ملک میں اسلام اور پاکستان کیلئے خطرہ ہیں اور حکومت اور حکومتی اتحادی کس طرح پاکستان میں غیر اسلامی اور غیر قانونی قوانین پاس کروانے کی کوشش میں صروف عمل ہیں۔ ٹرین مارچ کیلئے سنی تحریک کی سکیورٹی، غوثیہ لنگر، سیاسی امور، میڈیا، ٹرانسپورٹ اور میڈیکل کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جبکہ تمام سنی جماعتوں سیاسی اور مذہبی تنظیموں کے قائدین کو ٹرین مارچ کے استقبال اور شرکت کی بھر پور دعوت دیدی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ٹرین مارچ کے اختتام پر کراچی کینٹ اسٹیشن پر بعدازاں کراچی نشترپارک میں تحفظ ختم نبوت و بیت القدس جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 693971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش