0
Monday 1 Jan 2018 18:47

ملتان، نئے سال کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان، نئے سال کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی طرف سے نئے سال کے آغاز پر پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف ملتان میں شہریوں اور تاجروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ''انجمن تاجران ملتان '' شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے گردیزی مارکیٹ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ تاجروں اور عوام پر حکومت کی طرف سے ڈرون حملہ ہے، اس موقع پر تاجر رہنما شیخ شعیب وحید، ندیم بٹ، یعقوب سپرا، بلال اعظم انصاری اور خادم حسین نے مشترکہ طور پر کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ تاجروں اور عوام کو جینے دے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی اور طوفان آگیا ہے، حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے کر تاجروں اور عوام کو جینے دے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں ملک شوکت، بابر رشید، فرمان، رمضان، بشیر، ناصر، حارث، رفیق، سلطان، سلیمان، بلال نوید، عبدالعزیز وقاص، جاوید ودیگر نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 693980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش