0
Monday 1 Jan 2018 19:14

اسرائیل کے اندر بغاوت پھوٹ پڑی، اسرائیلی نوجوانوں کو قابض فوج میں خدمات دینے سے انکار

اسرائیل کے اندر بغاوت پھوٹ پڑی، اسرائیلی نوجوانوں کو قابض فوج میں خدمات دینے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے عوام کی مظلومیت رنگ لانے لگی، اسرائیلی طلباء نے اپنی ہی حکومت کی فلسیطن کے حوالے سے پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کیخلاف بغاوت اور آزاد فلسطین کیلئے آواز بلند کر دی۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی طلباء نے اپنے وزیراعظم سمیت دیگر حکام کو خطوط ارسال کئے ہیں جن میں اسرائیل کی ناجائز ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور مظلوم فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم کی پُرزور انداز میں مذمت کی گئی ہے۔ 63 سے زائد طلباء کی جانب سے لکھے گئے خطوط میں کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج میں خدمات دینے کی پالیسی کے بھی مخالف ہیں، ہم اسرائیلی فوج میں کسی طور بھی خدمات سرانجام نہیں دیں گے، خواہ ہمیں جیلوں میں ہی کیوں نہ ڈال دیا جائے۔ اسرائیلی طلباء کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک غاصب اور بے بنیاد ریاست ہے، جو فلسطین کی زمین پر قبضہ کر کے قائم کی گئی ہے۔ طلباء نے کہا کہ ایک ایسی فوج کا حصہ کیسے بنیں جو نہتے فلسطینی بچوں اور عورتوں پر مظالم ڈھاتی ہے۔ طلباء نے فلسطین کے حوالے سے پالیسی کا ازسر نوء جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ طلباء میں بغاوت پھیلنے کے بعد اسرائیل حکام نے سر جوڑ لئے ہیں اور خطوط ارسال کرنیوالے طلباء کی مانیٹرنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی خفیہ ادارے اس بات کا پتہ لگا رہے ہیں کہ کہیں ان طلباء کو بیرون ملک سے تو فیڈ بیک نہیں دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 693992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش