0
Monday 1 Jan 2018 20:13

ملکی دولت لوٹنے والے سعودی عرب سے این آر او لینا چاہتے ہیں، ثروت اعجاز قادری

ملکی دولت لوٹنے والے سعودی عرب سے این آر او لینا چاہتے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی دولت لوٹنے والے سعودیہ سے این آر او لینا چاہتے ہیں، جس میں وہ کامیاب نہیں ہونگے، ملک کی دولت لوٹنے والوں نے قومی خزانے کا دیوالیہ نکال دیا ہے، عوام کا استحصال کرنے والے دوبارہ اقتدار میں آنے کا خواب دیکھ رہے ہیں، عوام اب باریاں لینے والوں کو مسترد کر دینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر علماء و مشائخ اہلسنت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہماری منزل اقتدار کا حصول نہیں نظام مصطفیٰ کا نفاذ ہے، بیرونی اشاروں پر حکمران عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہیں، ،نئے سال کے آغاز پر ہی پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی خودکش حملہ ہے، حکومت فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء عوام دشمن پالیسی بنانے والے حکمرانوں سے چھٹکارے کا سال ہوگا، نشتر پارک میں دہشتگردی کرنیوالوں کو حکمرانوں نے عبرت کا نشان نہیں بنایا، جس کی وجہ سے دہشتگردوں کے حوصلے بلند اور دہشتگردی کو آکسیجن ملی ہے، حکمران سانحہ نشترپارک کے قاتلوں کو بے نقاب اور انجام تک نہیں پہنچانا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ نشترپارک کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، 6 جنوری کو نشترپارک میں حکومتی منفی پالیسیوں سے پردہ اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 693998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش