QR CodeQR Code

(ن) لیگ کی وفاقی حکومت عوام دشمن پالیسی پر گامزن ہے، وقار مہدی

1 Jan 2018 23:39

اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ نواز لیگ کی نااہل حکومت نے پہلے ہی ملک کا بال بال گروی رکھ کر ملک و قوم کے ہر فرد کو مقروض کر دیا ہے اور اب مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ کرکے ان سے جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت عوام دشمن پالیسی پر گامزن ہے، ملک سے غربت مٹانے کے بجائے غریب متوسط طبقے کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ اپنے ردعمل میں وقار مہدی نے کہا کہ نواز لیگ کی نااہل حکومت نے پہلے ہی ملک کا بال بال گروی رکھ کر ملک و قوم کے ہر فرد کو مقروض کر دیا ہے اور اب مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ کرکے ان سے جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی ساری کابینہ نااہل شریف خاندان کی کرپشن سے کمائے گئی جائیداد کو بچانے کیلئے تگ و دو میں مگن ہے اور عوام کا خون چوس رہے ہیں، گزشتہ ایک سال میں کئی بار پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا اور شاہی طرز حکمرانی کے ذریعے جمہوری حکومت چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں عوام ان نااہل عناصر کو ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنائے گی۔


خبر کا کوڈ: 694022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/694022/ن-لیگ-کی-وفاقی-حکومت-عوام-دشمن-پالیسی-پر-گامزن-ہے-وقار-مہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org