QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل نے وزیراعلٰی جی بی سے متنازعہ بیان واپس لینے اور عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا

2 Jan 2018 01:45

اپنے ایک خطاب میں شیخ عبادی نے کہا کہ ٹیکس کے خلاف جاری کامیاب تحریک پر مسلم لیگ نون کی حکومت بوکھلا گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یادگار شہداء اسکردو پر ٹیکس کے خلاف جاری علامتی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان بلتستان کے صدر علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے سربراہ مولوی حفیظ الرحمان نے بلتستان کے عوام کی توہین کی ہے اور علاقہ دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ جب تک حفیظ الرحمان بلتستان کے عوام سے معافی نہیں مانگیں گے انہیں سکون سے رہنے نہیں دیں گے۔ شیخ فدا حسن عبادی نے کہا کہ ٹیکس کے خلاف جاری کامیاب تحریک پر مسلم لیگ نون کی حکومت بوکھلا گئی ہے۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان کا یہ کہنا کہ بلتستان میں شیعہ اکثریت کی وجہ سے ہڑتال کامیاب ہوئی ہے اور انہیں باہر سے پیسے آ رہے ہیں، انتہائی شرمناک اور قابل مذمت بیان ہے۔ میں اس عظیم اجتماع کے ذریعے حفیظ الرحمان کو واضح کردینا چاہتا ہوں کہ وہ فوری طور پر اپنا متنازعہ بیان واپس لیں، انہوں نے اس سے پہلے بھی متنازعہ بیابات دئیے ہیں۔ جب تک وہ بلتستان کے عوام سے معافی نہیں مانگیں گے، ہم انہیں معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں جتنی مذہبی ہم آہنگی بلتستان میں ہے کہیں نہیں ہے۔ وہ یہاں کے مذہبی رواداری پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 694044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/694044/شیعہ-علماء-کونسل-نے-وزیراعل-ی-جی-بی-سے-متنازعہ-بیان-واپس-لینے-اور-عوام-معافی-مانگنے-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org