0
Tuesday 2 Jan 2018 08:44

سپر پاور خدا، ٹرمپ جیسے10بھی اکٹھے ہو جائیں پاکستان کا بال بیکا نہیں ہو سکتا، شیخ رشید

سپر پاور خدا، ٹرمپ جیسے10بھی اکٹھے ہو جائیں پاکستان کا بال بیکا نہیں ہو سکتا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ جیسے 10 بھی آ جائیں تو پاکستان کا بال بیکا نہیں کر سکتے۔ شیخ رشید نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکی صدر کا بیان ان کی صدارتی سوچ اور قوم کی عکاسی کرتا ہے، امریکا والے دوستی نبھانا تو دور کی بات وہ دوستی نبھاتے ہوئے عدت کے دن بھی پورے نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں جانیں قربان کی ہیں، ہزاروں ترقیاتی پراجیکٹس کو تباہ و برباد کیا ہے لیکن ٹرمپ کو کہنا چاہتا ہوں کہ مسلمانوں کا ایمان ہے سپر پاور خدا ہے، ٹرمپ جیسے 10 بھی اکٹھے ہو جائیں تو پاکستان کا بال بیکا نہیں ہو سکتا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پکارتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے پاکستان کی سالمیت کو للکارا تو ساری دنیا دیکھے گی کہ مسلمانوں کی ایک قوم اٹھی جس نے اپنے بچاو کیلئے سب کچھ قربان کرکے دشمنوں کو نیست و نابود کر دیا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سال 2018 کے پہلے روز ہی پاکستان مخالف بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر حماقت کی۔
خبر کا کوڈ : 694057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش