QR CodeQR Code

پاکستان کو امریکی دوستی کے سبب فرقہ واریت، دہشتگردی اور لسانیت کے سوا کچھ نہیں ملا

پاکستان کو بہت جلد امریکی بلاک کو خیرباد کہہ دینا چاہیئے، علامہ ناصر عباس جعفری

امریکہ شام اور عراق سے ذلت آمیز ناکامی کے بعد ایشیاء کو ڈسٹرب کرنے کیلئے ایشیاء کے دل پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے

2 Jan 2018 09:41

امریکی صدر کے بیان پر اپنے ردعمل میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امریکی دوستی کے سبب فرقہ واریت، دہشتگردی اور لسانیت کے سوا کچھ نہیں ملا، نام نہاد امریکی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی قربانی کو فراموش کرنیوالا امریکہ وطن عزیز کا ازلی دشمن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے دماغی طور پر بیمار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی دوستی کے سبب فرقہ واریت، دہشتگردی اور لسانیت کے سوا کچھ نہیں ملا، نام نہاد امریکی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی قربانی کو فراموش کرنے والا امریکہ وطن عزیز کا ازلی دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ شام اور عراق سے ذلت آمیز ناکامی کے بعد ایشیاء کو ڈسٹرب کرنے کے لئے ایشیاء کے دل پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، وقت آگیا ہے کہ قوم متحد ہوکر اس بڑے شیطان کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بنے، حکمران اور اسٹیبلشمنٹ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ جتنی جلدی ہوسکے ہم اس منحوس امریکن بلاک کو خیرباد کہیں۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے پاکستان کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، عوام پاکستان میں امریکی پٹھوں کیخلاف متحد ہوں اور پاکستان سے امریکی آلہ کاروں کو نکال باہر پھینکیں، انہوں نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ امریکہ اور اس کے حواریوں کو عراق اور شام سے بدتر شکست دے کر پاکستان کو عزت اور وقار کے ساتھ ایشن ٹائیگر بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 694063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/694063/پاکستان-کو-بہت-جلد-امریکی-بلاک-خیرباد-کہہ-دینا-چاہیئے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org