0
Monday 2 May 2011 23:18

مسلم لیگ ق نے زرداری کے در پر ماتھا ٹیک دیا، چوہدری نثار

مسلم لیگ ق نے زرداری کے در پر ماتھا ٹیک دیا، چوہدری نثار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کے درمیان شراکت اقتدار جھوٹ، منافقت اور مفاد پرستی کی انتہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ ایک دوسرے پر قتل، ملک دشمنی اور کرپشن کے الزامات لگانے والے آج بغل گیر ہوگئے۔ ق لیگ نے آصف زرداری کے در پر ماتھا ٹیک دیا، جیسے مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی اسی طرح اقتدار کے بغیر ق لیگ کا قائم رہنا ناممکن ہے۔ دونوں جماعتیں آئندہ الیکشن میں عوام کو بے وقوف بنانے کا منصوبہ بنارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 69407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش