QR CodeQR Code

پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا، گیلانی

2 May 2011 23:47

اسلام ٹائمز:وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے اسامہ کی ہلاکت کیلئے کئے گئے آپریشن کیلئے انٹیلی جنس کا تبادلہ کیا گیا، کسی اور فوجی آپریشن کیلئے فیصلہ فوج کرے گی


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا، اسامہ کی ہلاکت کیلئے کئے گئے آپریشن کیلئے انٹیلی جنس کا تبادلہ کیا گیا تھا۔ فرانسیسی میگزین پالیٹک انٹرنیشنل اور فرانسیسی خبر رساں ادارہ کو انٹر ویوز میں وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کے ہزاروں جوان، شہری، خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کیلئے یہ بات شرمندگی کا باعث تھی کہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود اسامہ کو اس سے پہلے گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسامہ ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقہ میں تھا۔


خبر کا کوڈ: 69418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/69418/پاکستان-اپنی-سرزمین-کسی-بھی-ملک-کے-خلاف-دہشت-گردی-کیلئے-استعمال-ہونے-کی-اجازت-نہیں-دے-گا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org