0
Tuesday 2 Jan 2018 22:19

پاکستانی حکومت مودی سرکار کے ہاتھوں میں کھلونا بنی ہوئی ہے، ایسے اقدامات کا مقصد بھارت نوازی کے سوا اور کچھ نہیں، میاں سہیل احمد

پاکستانی حکومت مودی سرکار کے ہاتھوں میں کھلونا بنی ہوئی ہے، ایسے اقدامات کا مقصد بھارت نوازی کے سوا اور کچھ نہیں، میاں سہیل احمد
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة اور دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پر امریکی دھمکیوں، جماعة الدعوة، فلاح انسانیت فائونڈیشن کی ریلیف سرگرمیوں کو روکنے کے خلاف نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں فلیکس اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی دھمکیوں اور جماعة الدعوة کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امریکہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی جبکہ مظاہرے کے اختتام پر ٹرمپ کی تصویر والے امریکی جھنڈے بھی نظر آتش کیے گئے۔ جماعة الدعوة ضلع ملتان کے مسئول میاں سہیل احمد، مرکزی رہنما عبدالرحمان سیاف، عبدالحلیم خان، غازی ابو طارق اور مظاہرے کے دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت مودی سرکار کے ہاتھوں میں کھلونا بنی ہوئی ہے، ایسے اقدامات کا مقصد بھارت نوازی کے سوا اور کچھ نہیں۔ حکمران امریکی و بھارتی ایماء پر پاکستان سے محبت اور فلاحی کام کرنے والی تنظیموں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستانی قوم ایسے اقدامات کو مسترد کرتی ہے۔ امریکہ نے اپنی جنگ ہم پر مسلط کی اور ہزاروں بیگناہوں کا خون بہایا۔ امریکی صدر پاکستان کو دھمکیاں دینا بند کرے، اب ڈومور پر عمل کرنے کا دور چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں، ہماری قربانیوں کو پیسوں میں نہ تولا جائے۔ گزشتہ برس سال 2017ء کشمیر کے نام کرنے پر حافظ محمد سعید کو نظر بند کیا گیا، اب 2018ء کو کشمیر کے نام کرتے ہوئے ملک گیر تحریک کا اعلان کرنے پر جماعةالدعوة اور ایف آئی ایف کے خلاف اقدامات کر کے حکومت بیرونی آقائوں کو خوش کر رہی ہے۔ یو این کو تو اس کے بنانے والے نہیں مانتے۔ کیا انڈیا نے کشمیر پر یو این کی قراردادوں اور امریکہ نے یروشلم کے متعلق اپنے اعلان کے خلاف جنرل اسمبلی میں ہونے والے فیصلے کو مان لیا ہے؟ کشمیر اور دنیا کے دیگر خطوں میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ گونگی، بہری ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے واضح فیصلے موجود ہیں کہ جماعةالدعوة کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 694256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش