QR CodeQR Code

القاعدہ، داعش اور طالبان امریکہ کی پیداوار ہیں، ثروت اعجاز قادری

2 Jan 2018 22:47

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ عراق، شام، یمن، فلسطین، مصر و دیگر مسلم ممالک میں دہشتگردی کے پیچھے امریکی ہاتھ ہے، امریکہ نے کسی بھی ناپاک منصوبے کی سازش کی تو پوری طاقت اور یکجہتی سے ناکام بنا دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی ناکامی پر ٹرمپ ذہنی مریض ہوگئے ہیں، امریکہ دہشتگردی کو شکست دینے کی بجائے مسلم ممالک کو کمزور کرنے کی سازش پر گامزن ہے، القاعدہ، داعش اور طالبان امریکہ کی پیداوار ہیں، ان دہشتگرد تنظیموں کے ذریعے پاکستان سمیت مسلم ممالک کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، 6 جنوری کو نشتر پارک کراچی میں امریکہ کی مسلم ممالک کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عراق، شام، یمن، فلسطین، مصر و دیگر مسلم ممالک میں دہشتگردی کے پیچھے امریکی ہاتھ ہے، امریکہ نے کسی بھی ناپاک منصوبے کی سازش کی تو پوری طاقت اور یکجہتی سے ناکام بنا دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے، دہشتگردی کے خلاف سول سوسائٹی، پاک فوج، رینجرز، پولیس نے 65 ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں، عوام دہشتگردی کے خلاف اور ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکی صدر بیوقوف ہیں یا پھر اپنی ناکامی اور منفی پالیسیوں کو چھپانے کیلئے نیا جال بچھا رہے ہیں۔ سربراہ پی ایس ٹی نے کہا کہ عوام کو امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر گہری تشویش ہے، حکومت فوری طور پر اپنا بیانیہ جاری کرے۔


خبر کا کوڈ: 694272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/694272/القاعدہ-داعش-اور-طالبان-امریکہ-کی-پیداوار-ہیں-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org