QR CodeQR Code

کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

2 Jan 2018 23:19

دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 2 خودکش جیکٹیں، 2 آئی ای ڈیز، بارود، 2 ایس ایم جیز اور ایک نائن ایم ایم پستول برآمد کر لیا ہے، رینجرز ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ کارروائی کے دوران تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چند دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ قائم خانی کالونی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کے دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ قائم خانی کالونی میں آپریشن کیا گیا، اس آپریشن میں رینجرز کے ہمراہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے حصہ لیا۔ اس دوران دہشتگردوں کی جانب سے جوابی کارروائی بھی کی گئی۔ دو طرفہ فائرنگ میں تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ اس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 2 خودکش جیکٹیں، 2 آئی ای ڈیز، بارود، 2 ایس ایم جیز اور ایک نائن ایم ایم پستول برآمد کر لیا ہے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ کارروائی کے دوران تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چند دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کو گرفتار کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔



خبر کا کوڈ: 694280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/694280/کراچی-میں-رینجرز-اور-سی-ٹی-ڈی-کا-مشترکہ-ا-پریشن-3-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org