0
Wednesday 3 Jan 2018 00:52

ملتان، مہنگائی کے خلاف پاسبان رکشہ یونین کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ، کان پکڑ کا احتجاج

ملتان، مہنگائی کے خلاف پاسبان رکشہ یونین کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ، کان پکڑ کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پاسبان رکشہ یونین کے زیراہتمام مہنگائی کے خلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں نے اپنے ناجائز اثاثوں میں اضافہ کیلئے غیرآئینی طریقے اختیار کئے وہاں ہوشربا مہنگائی کرکے عوام پاکستان کے خون کے آخری قطرے بھی نچوڑنے کے درپے ہیں۔ آئے روز ناجائز منافع خور حکومتی چھتری تلے مہنگائی کرکے اپنی تجوریوں کو بھر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمت نہیں بڑھتیں لیکن پاکستان میں آئے روز مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا جاتا ہے۔ مہنگائی نے ملک کی غریب محنت کش عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ ملک میں صنعتی ترقی آخری ہچکیاں لے رہی ہیں۔ بجلی، گیس، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پہلے ہی آسمان کو چھو رہی ہیں اس کے باوجود تسلسل سے عوام پر مہنگائی بم گرانے سے حکومت نہیں رک رہی۔ بھوک ننگ قوموں کو مزاحمت کی راہ پر ڈالتی ہیں۔ اگر حکمرانوں کی یہی روش رہی تو پھر تنگ آمد بجنگ آمد کے مترادف عوام کے قہر و غضب سے حکمران طبقہ ناجائز منافع خور بچ نہیں پائیں گے۔ مظاہرین میں ملک جاوید ڈوگر، سید مبشر حسن شاہ، ملک کاشف کھوکھر، منا بھائی، محمد طارق، حاجی الطاف، ظفر اقبال، رانا محمد عامر، محمد ارشاد خضری، چوہدری محمد رمضان، محمد کلیم، غلام رسول، رکشہ اتحاد مالکان کے سیکرٹری جنرل رانا شہزاد، ہائی ایس ویگن کے رہنما ملک اورنگ زیب، شفقت نقوی، ملک ذوالنورین بھٹہ، محمد انور، محمد اکمل اکری، سخاوت، عبدالمجید ڈوگر ڈرائیورز کی کثیر تعداد مظاہرہ میں شامل تھی۔ مظاہرین نے مہنگائی کیخلاف فلک شگاف نعرہ بازی کی۔
خبر کا کوڈ : 694302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش