QR CodeQR Code

عمران خان جعلی شاہ رخ خان بننے کی کوشش کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

3 Jan 2018 10:33

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نوازشریف آج پھر عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، آج ان لوگوں سے پوچھا جائے جوکل کہہ رہے تھے کہ سعودی عرب میں این آر او ہورہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اچھے سیاست دان تو نہ بن سکے اب وہ جعلی شاہ رخ خان بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف آج پھر عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، آج ان لوگوں سے پوچھا جائے جوکل کہہ رہے تھے کہ سعودی عرب میں این آر او ہورہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اچھے سیاست دان تونہ بن سکے اب وہ جعلی شاہ رخ بننے کی کوشش کررہے ہیں اورعمران خان نے جو کل ٹویٹ کیااس میں وہ جعلی خان لگانا بھول گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزعمران خان کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں۔


خبر کا کوڈ: 694334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/694334/عمران-خان-جعلی-شاہ-رخ-بننے-کی-کوشش-کر-رہے-ہیں-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org