QR CodeQR Code

امریکہ خود دہشتگردی میں ملوث ہے اور دنیا کا بڑا دہشتگرد ہے، جمشید دستی

3 Jan 2018 15:06

مظفرگڑھ سے جاری بیان میں ممبرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پیٹ میں دراصل سی پیک کا درد ہے، حکومت کو اس ایشو پر فوری طور پر اے پی سی اور پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن بنانا چاہیے تاکہ عالمی منظر نامے پر پاکستان کا قومی موقف سامنے آسکے۔


اسلام ٹائمز: پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محبوب اختر، جوائنٹ سیکرٹری محمد خان مروت اور فنانس سیکرٹری صابر عطا تھہیم نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کے خلاف بیان اور ٹویٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پوری قوم کا ایک ہی بیانیہ ''نو مور ہے''، پوری قوم ایک پیج پر ہے اور امریکی صدر اب پاگل پن کی حد تک آ چکے ہیں، جب سے یہ صدر بنے ہیں پوری دنیا کا امن تہہ وبالا ہو رہا ہے۔ امریکہ خود دہشتگردی میں ملوث اور دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، جو اسرائیل اور بھارت کی دہشتگردی کی بھی پشت پناہی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پیٹ میں دراصل سی پیک کا درد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس ایشو پر فوری طور پر اے پی سی اور پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن بنانا چاہیے تاکہ عالمی منظر نامے پر پاکستان کا قومی موقف سامنے آسکے۔ انہوں نے ٹرمپ کے ٹویٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے معاملہ عالمی فورم پر لے جانے کی تجویز دی ہے، جمشید دستی نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں امریکہ کا ساتھ دینے پر پاکستان کا عسکری اور سویلین کا بے پناہ نقصان ہوا ہے، اب امریکہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو قابل مذمت ہے۔


خبر کا کوڈ: 694448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/694448/امریکہ-خود-دہشتگردی-میں-ملوث-ہے-اور-دنیا-کا-بڑا-دہشتگرد-جمشید-دستی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org