0
Wednesday 3 Jan 2018 16:26

پرویز مشرف نے افتخار چودھری کی برطرفی کا چار ماہ پہلے ہی بتا دیا تھا، عشرت العباد

پرویز مشرف نے افتخار چودھری کی برطرفی کا چار ماہ پہلے ہی بتا دیا تھا، عشرت العباد
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر عشرت العباد نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز مشرف نے افتخار چودھری کی برطرفی کا چار ماہ پہلے ہی انہیں بتا دیا تھا، سابق صدر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو نظر بند کرنے کا انہوں نے کوئی حکم نہیں دیا تھا لیکن حالات اتنے بدتر ہوگئے کہ نظربندی ختم کرنے سے متعلق پرویز مشرف کے حکم پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق گورنر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کی برطرفی کا 4 ماہ پہلے ہی بتا دیا تھا، پرویز مشرف نے یہ بات اُنہیں دسمبر 2006ء کے آغاز میں ہی بتا دی تھی۔ عشرت العباد نے بتایا کہ برطرفی کے بعد اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کو ان کے گھر پر نظربند کردیا گیا۔ سابق گورنر سندھ کے مطابق انہوں نے ٹیلی فون پر پرویز مشرف سے رابطہ کرکے ان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے چیف جسٹس کی نظر بندی پر اعتراض اٹھایا، ملاقات کے دوران ان پر انکشاف ہوا کہ پرویز مشرف نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا کہ برطرف چیف جسٹس کو نظربند کردیا جائے۔ عشرت العباد کے مطابق ملاقات کے دوران پرویز مشرف نے فون اٹھایا اور ہدایت دی کہ افتخار چوہدری پر ایسی کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیئے۔ بعد ازاں سابق گورنر کو مایوسی ہوئی کہ صدر کے حکم پر عمل نہیں ہوسکا کیونکہ وقت اور صورتحال پہلے ہی بد سے بدترین ہوگئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 694467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش