QR CodeQR Code

سپریم کورٹ،جمہوریت کو غیر شرعی کہنا جہالت ہے،طالبان کا ہم سے کوئی تعلق نہیں : دارالعلوم دیوبند

20 Jun 2009 13:01

مہتمم دارالعلوم دیوبند بھارت مولانا اسلم قاسمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت اسلامی نہیں تھی۔ طالبان کو دیوبند جماعت سے منسوب کرنا درست نہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن سیاسی زیادہ اور عالم کم ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا قاسمی نے کہا کہ سپریم


نئی دہلی:مہتمم دارالعلوم دیوبند بھارت مولانا اسلم قاسمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت اسلامی نہیں تھی۔ طالبان کو دیوبند جماعت سے منسوب کرنا درست نہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن سیاسی زیادہ اور عالم کم ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا قاسمی نے کہا کہ سپریم کورٹ اور جمہوریت کو غیر شرعی کہنا جہالت ہے۔ طالبان میں علم کم اور جہالت زیادہ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسلام میں جمہوریت کا تصور موجود ہے جمہوریت کی شکلیں بدلتی رہتی ہیں۔ حجام کی دکانوں،تعلیمی اداروں اور مزاروں کو بم دھماکوں سے اڑانا غیر شرعی ہے۔ خواتین جدید تعلیم سمیت ہر طرح کی تعلیم حاصل کر سکتی ہیں۔ اس کی مخالفت جہالت ہے بانی دارالعلوم دیوبند مولانا قاسم نانو توی انگریزی زبان سیکھنا چاہتے تھے لیکن انہیں موقع نہیں ملا۔


خبر کا کوڈ: 6945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/6945/سپریم-کورٹ-جمہوریت-کو-غیر-شرعی-کہنا-جہالت-ہے-طالبان-کا-ہم-سے-کوئی-تعلق-نہیں-دارالعلوم-دیوبند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org