0
Wednesday 3 Jan 2018 19:16

حکمرانوں نے عوامی مسائل اور مشکلات کے حل میں کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، علامہ مقصود ڈومکی

حکمرانوں نے عوامی مسائل اور مشکلات کے حل میں کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوامی مسائل اور مشکلات کے حل میں کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، اس وقت سندھ کا سب اہم اور سلگتا ہوا مسئلہ آبادگاروں کے مسائل ہیں جس کی جانب حکمرانوں کی کوئی توجہ نہیں، شوگر ملیں بند پڑی ہیں اور کاشتکاروں کا لاکھوں ٹن گنا سوکھ کر برباد ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سندھ کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی، مولانا دوست علی سعیدی، یعقوب حسینی، آصف صفوی اور منور جعفری سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت مل مالکان کو سرکاری نرخ پر گنے کی خرید کا پابند نہیں بنا رہی، سندھ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں غریب کسان اپنے بچوں کا پیٹ پالنے اور گھروں کے چولھے جلانے کیلئے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں، افسوس ان بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، مجلس وحدت مسلمین ان مظلوم کاشتکاروں کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور جائز حق کے حصول کی اس جدوجہد میں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 694508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش