0
Wednesday 3 Jan 2018 19:57

اپر دیر، تیل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال

اپر دیر، تیل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپر دیر کے ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کرتے ہوئے تمام مسافر بردار فلائنگ کوچز کھڑی کردی ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلائنگ کوچ یونین کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے تک کا اضافہ کیا گیا لیکن کرایئے وہی پرانے ہیں۔ انہوں نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی مناسبت سے کرایئے بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ حل ہونے تک ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔ دوسری جانب ہڑتال کے باعث مسافر شدید مشکلات کا شکار اور دیگر ذرائع آمدورفت اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔ اپر دیر کے عوام کہنا تھا کہ اس احتجاج کا سارا بوجھ غریب عوام کے کندھوں پر جائے گا کیونکہ ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ تیل کے نرخ کم کئے جائیں یا پھر کرایوں میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو نہ صرف یہ فیصلہ واپس لینا چاہیئے بلکہ تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کرنا چاہیئے کیونکہ غریب عوام پہلے سے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 694520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش