0
Thursday 4 Jan 2018 10:34

ڈی آئی خان میں بم دھماکہ، 2 مشتبہ افراد ہلاک

ڈی آئی خان میں بم دھماکہ، 2 مشتبہ افراد ہلاک
اسلام ٹائز۔ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکہ کے نتیجہ میں 2 مشتبہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب تھانہ کلاچی کے علاقے لونی میں واقعے پل کے قریب بارودی مواد کے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں افراد بم نصب کرتے ہوئے بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن بھی کیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ دوسری جانب پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 694631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش