0
Thursday 4 Jan 2018 12:23

مشال قتل کیس میں مفرور 1 اور ملزم گرفتار

مشال قتل کیس میں مفرور 1 اور ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مردان پولیس نے مشال قتل کیس میں مفرور ملزم کو 8 ماہ بعد اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ہے، جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔ ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں محمد سعید کے مطابق مشال قتل کیس میں اشتہاری ملزم اظہار عرف جانی کو مردان تھانہ صدر کی حدود سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے کلاشنکوف اور ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق ملزم پچھلے 8 ماہ سے پولیس کو مطلوب تھا۔ مشال قتل کیس میں مجموعی ملزمان کی تعداد 61 ہے جن میں سے 58 کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اب بھی 3 ملزمان مفرور ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال 13 اپریل کو مشتعل ہجوم نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کو تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ مقتول مشال خان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے مبینہ طور مذہب کی توہین کی لیکن مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش کے دوران ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔ مشال قتل کیس ہری پور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور عدالت زیرِ حراست 57 ملزمان پر فرد جرم عائد کرچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 694686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش