QR CodeQR Code

رشید آباد ملتان بم دھماکے میں ایک اور شخص کو پکڑ لیا گیا، 2 فرضی ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد

4 Jan 2018 14:22

بتایا جاتا ہے کہ ملزم محمد علی عرف بلال عرف آصف عرف علی ولد محمد اقبال قوم خواجہ سکنہ محلہ بلوچاں والا پنڈ دادن ضلع جہلم کا رہائشی ہے، پولیس کیمطابق ملزم رشید آباد بم دھماکہ کے مقدمہ نمبر 193/04 بجرم 7ATA تھانہ لوہاری گیٹ میں ملوث تھا۔


اسلام ٹائمز۔ 14 سال قبل ملتان میں کالعدم جماعت کے اجتماع پر ہونے والے حملے میں ایک اور شخص کو گرفتار کرکے مرکزی ملزم قرار دیدیا گیا، ملتان پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دولت گیٹ اور لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم محمد علی عرف بلال عرف آصف عرف علی ولد محمد اقبال قوم خواجہ سکنہ محلہ بلوچاں والا پنڈ دادن ضلع جہلم کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم رشید آباد بم دھماکہ کے مقدمہ نمبر 193/04 بجرم 7ATA تھانہ لوہاری گیٹ میں ملوث تھا۔ 2004ء رشید آباد بم دھماکہ میں 42 افراد ہلاک اور 150 افراد زخمی ہوئے تھے۔ ملزم نے بم دھماکہ والی گاڑی کو پارکنگ میں لاکر دھماکہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم کے انکشاف پر 2 عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد کئے گئے۔ دورانِ تفتیش ملزم کے انکشاف پر 2 عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد کئے گئے۔ جو اس نے شاہ شمس دربار کے عقب میں چھپا رکھے تھے۔ ملزم کے خلاف تھانہ لوہاری گیٹ میں ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 08/18 درج کر لیا گیا۔ اس سے قبل اس واقعہ میں سینکڑوں افراد کو تختہ مشق بنایا جا چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 694712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/694712/رشید-آباد-ملتان-بم-دھماکے-میں-ایک-اور-شخص-کو-پکڑ-لیا-گیا-2-فرضی-ہینڈ-گرنیڈ-بھی-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org